Skip to main content

International Snow Leopard Day Celebrated at FAST University with Renewed Conservation Efforts

23 October 2024, Islamabad: The Snow Leopard Foundation (SLF), in collaboration with GenerationFAST – Snow Leopard, marked International Snow Leopard Day on October 23, 2024, with a significant event held at FAST University Auditorium, Islamabad. The event, aimed at raising awareness about the critical role of snow leopards in alpine ecosystems and the need for their conservation, brought together renowned environmentalists, academic leaders, and diplomats.

Chief Guest, His Excellency Mr. Avazbek Atakhanov, Ambassador of the Kyrgyz Republic to Pakistan, delivered a powerful address on the ongoing efforts to protect snow leopards. He emphasized Kyrgyzstan’s strong commitment to wildlife conservation, stating, “The Government of Kyrgyz Republic has always played an instrumental role in snow leopard conservation. Due to this dedication, snow leopard populations have thrived in Kyrgyzstan, and we are keen to collaborate with organizations like the Snow Leopard Foundation in Pakistan to strengthen our joint efforts.” He further highlighted future plans for scientific research and awareness campaigns between Kyrgyzstan and Pakistan to ensure the survival of this majestic species.

The Guest of Honor, Dr. Aftab Ahmad, Rector of FAST University, spoke on the critical intersection of academia and conservation efforts. He stressed the importance of educating younger generations about environmental issues, stating, “Pakistan is highly vulnerable to the impacts of climate change, and only a well-informed and prepared youth can face these challenges. Collaborations between conservation organizations like SLF and academic institutions are essential in sensitizing young minds to the crucial issues of wildlife protection and climate resilience.”

The event commenced with a welcome note from Ms. Haseena Anbarin, Deputy Inspector General of Forests, Ministry of Climate Change and Environmental Coordination, who underlined the ecological importance of snow leopards, often called the “Ghost of the Mountains.” She remarked, “Snow leopards play a pivotal role in maintaining the balance of their alpine ecosystems. However, they face growing threats due to habitat loss and climate change. International Snow Leopard Day is a call to action, urging global communities to come together to save this iconic species.”

A highlight of the event was the screening of a science-based documentary showcasing the conservation work led by the Snow Leopard Foundation. The documentary offered an insightful look into the natural habitats of snow leopards and their vital role in climate change adaptation, capturing the attention of the audience. In an exciting announcement, the Snow Leopard Foundation revealed that the Government of Pakistan is moving a resolution to the United Nations General Assembly to recognize the snow leopard as an International Symbol of Climate Change Adaptation—a significant step forward in global conservation efforts.

The event concluded with remarks from Prof. Adil Amin Kazi, Director of the FAST Center of Executive Education, who lauded the collaboration between SLF and FAST University. He stated, “These awareness sessions are instrumental in shaping a generation that is not only aware but fully equipped to take meaningful action for wildlife conservation. We are grateful for the presence of esteemed guests and look forward to continuing these efforts.”

The International Snow Leopard Day event successfully spotlighted the urgent need for conservation measures while inspiring collective action among attendees, including students, faculty, diplomats, and conservationists. With continued cooperation between academia and organizations like SLF, there is hope for a brighter future for snow leopards and their habitats.


پریس ریلیز

برفانی چیتے کا عالمی دن، مقررین کا تحفظ کی کوششوں کو تیز کرنے کا عزم

کرغزستان  کا پاکستانی اداروں سے مل کربرفانی چیتے کے تحفظ کے لئے  اقدامات  اٹھانے کا اعلان

سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن  اور فاسٹ یونیورسٹی نئی نسل کو  ماحولیاتی تبدیلیوں اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے کوششوں کو جاری رکھنے پر متفق

: 23 اکتوبر 2024، اسلام آباد

 سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن نے جنریشن فاسٹ – سنو لیپرڈ کے ساتھ مل کر فاسٹ  یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد برفانی چیتے (سنو لیپرڈ) کے  کردار اور ان کی بقا کے لیے درپیش خطرات سے آگاہی دینا تھا۔ اس موقع پر معروف ماہرین ماحولیات، علمی اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اوازبیک اتاخانوف، سفیر جمہوریہ کرغزستان نے برفانی چیتے کے تحفظ کی جاری کوششوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، “حکومت کرغزستان نے ہمیشہ برفانی چیتے کے تحفظ میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی مخلصانہ کوششوں کی بدولت کرغزستان میں برفانی چیتے کی آبادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں خوشی ہوگی کہ ہم پاکستان میں سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن جیسی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اس قیمتی نسل کو محفوظ کرنے میں مدد کریں۔” انہوں نے مزید کہا کہ کرغزستان اور پاکستان کے مابین مستقبل میں اس حوالے سے مشترکہ سائنسی تحقیق اور آگاہی مہمات کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

میر محفل  ڈاکٹر آفتاب احمد، ریکٹر فاسٹ  یونیورسٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، “ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک  ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو ان مسائل سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ برفانی چیتے کے تحفظ کے لیے ایس ایل ایف جیسی تنظیموں کا تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک ان نوجوان ذہنوں کو ایسے مسائل سے نمٹنے کے لئے تیار کرنا ضروری ہے۔” تقریب کا آغاز حسینہ انبرین، ڈپٹی انسپکٹر جنرل فارسٹ، وزارت موسمیاتی تبدیلی  کی طرف سے خیر مقدمی کلمات سے ہوا، جنہوں نے برفانی چیتے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا، “برفانی چیتے کو ‘پہاڑوں کا بھوت’ کہا جاتا ہے اور یہ پہاڑی ماحول میں توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، تاہم، انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی مسکن کے خاتمے جیسے خطرات کا سامنا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “انٹرنیشنل سنو لیپرڈ ڈے ایک عالمی بیداری کی طرف بلاوا  ہے تاکہ دنیا کے لوگ اس شاندار نسل کو بچانے کے لیے مل کر کام کریں۔”

 تقریب کے دوران سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے کیے جانے والے تحفظاتی کاموں پر مبنی ایک سائنسی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جس نے برفانی چیتے کے قدرتی ماحول اور ان کی موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور حاضرین کی توجہ حاصل کی۔ سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن  کی درخواست پر  حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کرنے جا رہی ہے تاکہ برفانی چیتے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت کی عالمی علامت قرار دیا جا سکے، جو عالمی سطح پر تحفظ کے اقدامات میں ایک اہم قدم ہوگا۔

 تقریب کا اختتام پروفیسر عدیل قاضی، ڈائریکٹر ایف اے ایس ٹی سینٹر آف ایگزیکٹیو ایجوکیشن کی اختتامی تقریر پر ہوا، جس میں انہوں نے سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن اور ایف اے ایس ٹی یونیورسٹی کے درمیان اس تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، “یہ آگاہی کی تقریبات  نہ صرف شعور اجاگر کرنے کے لیے بلکہ ایسی نسل تیار کرنے میں معاون ہوں گی جو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اور منظم انداز میں کام کرے۔”

انٹرنیشنل سنو لیپرڈ ڈے کی تقریب نے سنو لیپرڈ کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت کو مؤثر طریقے سے اجاگر کیا اور تمام شرکاء بشمول طلباء، اساتذہ، سفارتکاروں اور تحفظ سے متعلقہ ماہرین کو ایک ساتھ کام کرنے کی راہیں ہموار کی۔

:  میڈیا سے رابطہ

communication@slf.org.pk